7 جون 2013 - 19:30
شام ميں دہشتگردوں کے خلاف فوج کا آپريشن

شام کي فوج نے ملک کے شمالي شہر حلب ميں بيروني حمايت يافتہ ايک سو نوے سے زيادہ دہشتگردوں کو ہلاک کر ديا-

ابنا: جمعے  کو حلب ميں مسلح گروہوں کے ساتھ شامي فوج کي جھڑپ ميں ايک سو نوے سے زيادہ دہشتگرد مارے گئے جن ميں سے چاليس جبہت النصرہ کے دہشتگرد تھے-حلب کے ضہرت الشرفہ نامي  علاقے ميں شامي فوج کے ساتھ جھڑپ ميں پچپن سے زيادہ دہشتگرد ہلاک ہوئے-اسي طرح حلب کے مضافاتي علاقے خان العسل ميں شامي فوج اور جبہت النصرہ کے دہشتگردوں کے درميان شديد لڑائي ہوئي جس ميں چاليس سے زيادہ دہشتگرد ہلاک اور زخمي ہوئے- شامي فوج نے حلب کے الجزماتي محلے پر توپوں سے حملہ کيا جس ميں پچانوے دہشتگرد ہلاک ہوئے-واضح رہے  کہ لبنان کي سرحد سے ملے ہوئے شام کے اسٹريٹجک شہرالقصير پر پوري طرح کنٹرول حاصل کرنے کے بعد حاليہ دنوں ميں شامي فوج  مغربي شام کے حلب اور لاذقيہ کے مختلف علاقوں سے دہشتگردوں کا صفايا کرنے ميں کامياب ہوئي ہے-......./169